اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آ ج ہونیوالا میچ ملتوی

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آ ج ہونیوالا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اب کل شام 7بجے ہوگا۔ آج کا میچ منسوخ کئے جانے کا اعلان کراچی نیشنل سٹیڈیم میں بھی کردیا گیا ہے۔

آج کے میچ کے ٹکٹ کل ہونے والے میچ کیلئے کارآمد ہونگے۔ واضح رہے کہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کیا گیا ہے۔