وفاقی وزیر کے مخصوص اضلاع میں اسکولوں کی بندش کے حوالے سے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا اور شفقت محمود ایک مرتبہ پھر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔
وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان سے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شفقت محمود طلبہ کے وزیراعظم بن گئے۔
ایک طالبہ نے شفقت محمود کی ایڈیٹڈ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر سُپر ہیرو کیپ نہیں پہنتا ۔
ایک طالبہ نے لکھا کہ ایسا وزیر تعلیم رکھتے ہی نہیں جو طلبہ پر شفقت نہ دکھائے۔
ایک صارف نے کہا کہ ’شفقت محمود اگر آپ لاکھوں طلبہ کی دعائیں لینا چاہتے ہیں تو امتحانات منسوخ کروائیں۔‘
ایک صارف نے کہا کہ چھٹیوں کے معاملے میں شفقت محمود آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔