چنیوٹ: پنجاب پولیس نے چنیوٹ میں 4 ماہ کے بچے پر ساتھیوں سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج خرم شبیر نے 4 ماہ کے بچے اور باپ کی ضمانت لے لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چنیوٹ پولیس نے 4 ماہ کے ننھے بچے پر مقدمہ درج کیا، جس میں بچے پر ساتھیوں سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد والد ننھے بچے کو لے کر عدالت پہنچ گیا۔
دوران سماعت جج خرم بشیر نے ریمارکس دئیے کہ 4 ماہ کے حسنین پر مقدمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بچے کے لیے ضمانتی مچلکے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
پولیس 4 ماہ کے بچے اور اس کے باپ کی گرفتاری سے باز رہے، جس کے بعد ایڈٰیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت کی آئندہ سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔