پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے کم جونگ ان نیفحش فلموں کے خلاف اپنی جنگ تیز کردی ہے۔
کِم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نوجوان کے پورے خاندان کوفحش فلم دیکھنے کے جرم کی پاداش میں ملک سے نکال دیا ہے۔
ریڈیو فری ایشیاء نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ ان نے گزشتہ سال فحش فلموں کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔
شمالی کوریا کی حکمران کارکن جماعت ہائی سکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے فحش فلم دیکھنے کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
ویب سائٹ این کے نیوز کے مطابق کم جونگ ان نے فحش فلم دیکھنے والوں کو سزا دینے کا حکم دیا ہے جو دوسروں کے لئے سبق آموز ہو۔
ایک ذرائع نے بتایا کہ اس حکم کے تحت شمالی پیانگ یانگ صوبے میں دیر رات فحش ویڈیوز دیکھنے والے ایک نوجوان کو اس کے گھر سے پکڑا گیا۔
یہ لڑکا غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھ رہا تھا جب اس کے والدین وہاں موجود نہیں تھے۔ اسی دوران کم جونگ ان کا خصوصی دستہ وہاں پہنچا۔ لوگوں کو گمراہی سے روکنے کے لئے یہ دستہ تشکیل دیا گیا ہے۔
نوعمر اور اس کے والدین کو سزا کے طور پر اب شمالی کوریا کے ایک دور دراز علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی میں اور تیزی ہونے جا رہی ہے کیونکہ ابھی تک یہ قانون مکمل طور پر نافذ نہیں ہوا ہے۔
شمالی کوریا نے فحش فلموں پر لگام لگانے کے لئے ایک بیحد سخت قانون نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت ایسے مجرموں کو سزا کے طور پر 5 سے 15 سال تک سزا کے طور پرملک بدر کیا جاسکتا ہے۔