کراچی:پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے اور غالب امکان ہے کہ رواں سال دونوں روایتی حریقوں کے درمیان ٹی 20سیزیر منعقد کی جائے۔
پی سی بی کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ کرکٹ روابط کی بحالی کے سلسلے میں ہم سے براہ راست کسی نے بات نہیں کی ہے لیکن اشارے مل رہے ہیں۔ "کہا گیا ہے تیاری رکھیں۔"
واضح رہے کہ ماضی میں بھی بی جے پی حکومت میں کرکٹ سیریز بحال ہوئی ہے۔
یہ کوششیں وہی لوگ کررہے ہیں جن کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امن کے وسیع تر روڈ میپ میں کرکٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان 13-2012 میں دو طرفہ سیریز بھارت میں ہوئی تھی۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ سیریز قابل عمل ہوتی ہے تو بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیوں کہ آخری بار پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔