یوم پاکستان پر چین کا کینٹن ٹاور گوانگوعو سبز، سرخ روشنیوں سے جگمگا اٹھا

 یوم پاکستان کے موقع پر چین کا کینٹن ٹاور گوانگوعو سبزاور سرخ رنگ کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پرپاک چین لازوال دوستی کواجاگر کرتے ہوئے چین کے کینٹن ٹاور گوانگوعو کوسبزاور سرخ رنگ روشنیوں سے سجایاگیاہے اس موقع پرمبارکبادی پیغام بھی ٹاور پر دکھائے گئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب گوانگوعو کی ایک ممتاز عوامی عمارت میں کسی بیرونی ملک کے قومی دن کے پیغام کو آویزاں کیاگیا ہے۔