ورلڈکپ کے دوران عمران کیخلاف بغاوت ہوگئی تھی، میانداد

کراچی:  سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے ورلڈکپ کے دوران عمران خان کیخلاف بغاوت پھوٹ پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

 

جاوید میانداد نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہاکہ اہم کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ میں عمران خان کے انداز قیادت سے خوش نہیں تھے، نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل بغاوت پھوٹ پڑی،میرے لیے ملک سب سے اہم ہے، اس لیے میں نے پلیئرز کو سمجھایا کہ وہ عمران کی قیادت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

 

جب اس حوالے سے ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے میانداد سے رابطہ کیا تو انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کافی عرصے اس بات کو راز رکھا مگر اب چونکہ سب اس بارے میں جانتے ہیں اس لیے یہ بات کی ہے۔