قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا پہنچ گئی

 

 

پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا سے سیریز کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔

 

پاکستان ٹیم کے 21 کھلاڑی اور 13 آفیشلز چارٹرڈ فلائٹ کے جنوبی افریقا پہنچے ہیں۔

 

قومی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

 

پاکستان اور جنوبی افریقا میں ون ڈے میچز 2، 4اور 7 اپریل کو ہوں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 12 ، 14 اور 16 اپریل کو ہوں گے۔

جنوبی افریقا سے سیریز کے بعد پاکستان ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔