اعصام الحق میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فلوریڈا:پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے میامی اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

 پاک، سرب جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں نکلوس ماہوت اور ہیوز ہربرٹ کو ہرایا۔

 فلوریڈا میں جاری میامی اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور سربیا کے میومیر کیکمانووچ نے فرانس کے نکلوس ماہوت اور ہیوز ہربرٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔ 

پہلے سیٹ میں پاک، سرب جوڑی کو 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف جوڑی کو بالترتیب 4-6 اور 3-10 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اعصام الحق اور ان کے پارٹنر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں بھی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔