اسلام آباد:پاکستان اور بھارت میں عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا ایک بارپھر آغاز کردیا۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا۔
ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔
پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں بدھ سے لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوگی۔
گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں دو اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلا دیش کا ہوگا،3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے طے ہے۔
چار اپریل کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش جبکہ پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا‘فائنل 8 اپریل کو ہوگا۔