سرفرازاحمد پھر وکٹ کیپر بن گئے، محمد رضوان آؤٹ؟

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز  احمد کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سرفراز  احمد بطور وکٹ کیپر جبکہ محمد رضوان بطور  بیٹس مین کھیل سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کے ٹیم میں کھیلنے کی صورت میں حیدر علی یا آصف علی میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 2 اپریل سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ 4 اور آخری ایک روزہ میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔