خیبرپختونخوا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بسیں تیار

پشاور: خیبرپختونخوا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بسیں تیار کرلی گئیں۔

پشاور میں خصوصی کھلاڑیوں کی کھیلوں کے میدان تک رسائی کے لیے بسیں تیار کرلی گئی ہیں۔

ویل چیئر کھلاڑی مسمات شیراز نے وزیراعلی ہاؤس میں بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید اور دیگر خصوصی کھلاڑی بھی موجود تھے۔

مخصوص بسوں سے خصوصی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان تک رسائی آسانی ہوگی اور دوسروں شہروں میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سفر کرنا بھی آسان ہوگا۔

وزیراعلی  کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گراؤنڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ محکمہ کھیل ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔