عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

 شمالی وزیرستان:پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی روہتاش چوہدری کا گینیزبک عالمی ریکارڈ توڑدیا۔

روہتاش چوہدری نے80 پاونڈوزن کیساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئے تھے، عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے ریکارڈاپنے نام کرلیا۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔

روہتاش چوہدری نے2016 میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئے تھے۔

عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈکی تصدیق کردی ہے۔

عرفان کامجموعی طورپریہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے،اس سے پہلے عرفان محسودامریکا، برطانیہ،عراق،اٹلی، فلیپائن، مصر،انڈیاکے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کرچکاہے۔