متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فیس ماسک کی مدد سے ایک انوکھی چوری پکڑی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی خادمہ اس کے کمرے سے تسلسل کے ساتھ چوری کر رہی تھی۔ جس کا انکشاف اسے اس وقت ہوا جب اس نے اپنا نقش ونگار والا فیس ماسک اُس کے کمرے میں دیکھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ خادمہ سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے تو وہ کچھ گھبرائی تاہم بعد میں اُس نے کہا کہ اس کی مالکن نے خود اسے دیا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے اسے اپنا ماسک نہیں دیا تھا، اس پر میں نے خادمہ کے کمرے کی تلاشی لی۔ تو میرے موبائل، آئی پیڈ، کچھ جیولریز ، قیمتی چشمے اور دیگر چیزیں بھی اس کے کمرے سے ملیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس کو اطلاع دی جس پر خادمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔