امریکی فضائی کمپنی نے ادارے میں بھرتی کو کورونا کی ویکسی نیشن سے مشروط کردیا ہے جبکہ موجودہ ملازمین کو بھی فلائٹ آپریشنز میں حصہ لینے کیلئے ویکسی نیشن کرانا ہوگی
سی این این کو دیے گیے انٹرویو میں امریکی ایئر لائن ڈیلٹا کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے آئندہ ملازمین کی بھرتی کیلئے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیدیا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملازمین میں سے صرف انہی کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز میں شامل کیا جائے گا جو ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ ویکسی نیشن ہی وہ عمل ہے جس کے ذریعے ہم اس موذی وبا کا ناصرف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اسے ختم بھی کر سکتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ نئی بھرتیوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے کر ہم فضائی سفر کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہمارے ادارے کے لیے بھی فائدہ مند ہو گا۔