امریکا نے اسرائیل کو مخصوص اسلحہ دینے کی منظوری دیدی

امریکا نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کی منظوری دیدی

امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی کانگریس کو اسلحہ ڈیل کے بارے میں رواں ماہ ہی مطلع کیا گیا تھا تاہم اس بعض کانگریس ممبران اسلحہ ڈیل پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کو اطلاع ملنے کے 20 دن کے اندر اعتراض داخل کرنا ہوتا ہے جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی بھی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر منقسم ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کی منظوری جاری تنازع سے پہلے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے غزہ پر بمباری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ سیکڑوں گھر و عمارتیں بھی تباہ کردی گئی ہیں اور اب تک 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے۔