پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی انجینئرحامد الحق ایک ہزار روپے کے شرط کی خاطر 50فٹ اونچے بل بورڈ پر چڑھ گئے۔
انجینئرحامد الحق این اے 30سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 30سے ارباب عالمگیر کو شکست دیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2018کے انتخابات میں ان کی بجائے ارباب شیرعلی کو ٹکٹ دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی 50فٹ بلند بل بورڈ کے عقبی حصے کے زینوں پر چڑھتے دکھائی دیتے ہیں اور اوپر پہنچ کر فاتحانہ انداز سے دونوں ہاتھ بھی ہوا میں بلند کرتے ہیں۔
ویڈیو اور سابق رکن قومی اسمبلی کی حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔