پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے پر ”ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے 2021ایوارڈ” جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے بنائے گئے 6ریجنز سے ”ورلڈنو ٹوبیکو ڈے 2021ایوارڈ”کیلیے انفرادی اور ادارہ جاتی نامزدگیاں مانگی تھیں، جس پر عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر نے تمباکو فری دن کے موقع پر پاکستان کے لیے ”ورلڈنو ٹوبیکو ڈے 2021ایوارڈ”کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کو یہ ایوارڈ, انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے پر اوراس حوالے سر انجام دی گئی خدمات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے ٹوبیکو کنٹرول سیل کے سابق سربراہ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام کی سخت محنت اور کاوشوں کا ہاتھ ہے جنھیں حال ہی میں وزارات صحت نے نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر دس سال تک اس کامیابی کے حصول کے لیے دن رات انتھک محنت کی ،حکومت کو چاہیے کہ وہ تمباکو کی صنعت پر ٹیکس میں اضافے کے لیے ہیلتھ لیوی کو فوری طور پرنافذ کرے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ورلڈنو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر یہ ایوارڈ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگرلیشنزاینڈ کوارڈینیشن کو دیا جاتا ہے ،یہ دن 31مئی کو دنیا بھر میں منایا جائے گا۔