چہرے پر کالا رنگ، سرخ آنکھیں، پسینےمیں شرابور، جسم پر حرارت سے بھرا فائر سوٹ، ہاتھ میں سرچ لائٹ، ایس سی بی اے (مصنوعی آکسیجن ماسک)، ہیلمٹ اورچہرے پر کامیابی کی پراسرار مہک اور رزق حلال کی منہ بولتی تصویر عزیز خان ریسکیو 1122 کا ایک گمنام ہیرو جس نے کل خیر آباد ( نوشہرہ ) میں فائر ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کے جان ومال کےتحفظ کویقینی بنانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنا اور تمام ریسکیو 1122 اہلکاروں کا سر فخر سے بلند کیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن بھی کامیاب رہا اور ریسکیو آپریشن کا ہیرو عزیز خان بھی خوش قسمتی کے ساتھ بہ خیر و عافیت محفوظ نکل آئے۔
موقع پر موجود عوام کی جانب سے قوم کے قابل فخر بیٹے کی جرت،ہمت و بہادری کا دل کھول کر داد دیا گیا اور ریسکیو 1122 کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
یہی اصل زندگی کے ہیروز ہے مصیبت میں جب کوئی نہیں ہوتا تو یہ فرشتے چپ چاپ بنا کسی لالچ مخلوق خدا کی دلجوئی کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔
روزنامہ آج ،اور آج ڈیجیٹل قوم کے ان قابل فخر سپوتوں کی ہمت وجزبے کو سلام پیش کرتی ہے۔