سورج 27 مئی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس وقت قبلہ رخ کا صحیح تعین کا جاسکے گا۔
ماہرین کے مطابق 27 مئی جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کا صحیح تعین کیا جاسکے گا۔
سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر تقریباً 90 ڈگری کے زاویہ پر ہوگا جب کہ یہ سال 2021 کا پہلا واقعہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔