انگلینڈ کے مشرقی یارکشائر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان نے اپنے چہرے کو مشہور زمانہ باربی ڈول کی طرح بنانے کیلئے متعدد بار سرجریز کروائیں۔
جمی فیدراسٹون نامی اس نوجوان کو باربی ڈول کا میل ورژن 'کین' بے حد پسند ہے جس کی طرح نظر آنے کیلئے یہ اب تک اپنے چہرے پر 14 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً پاکستانی 21 لاکھ روپے سے زائد) خرچ کرچکا ہے۔
متعدد بار کی جانے والی سرجریز میں لپ فلرز، گالوں کی سرجری، بوٹوکس اور کئی دیگر چیزیں شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جمی کا کہنا تھا کہ اتنا ہی کافی نہیں ہے، ابھی ایک طویل سنگ میل عبور کرنا ہے اور آگے ارادہ ناک کی سرجری کا ہے۔
جمی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اس نے کئی بڑے آپریشن کروائے لیکن یہ صرف شروعات ہے اور وہ یہ اس وقت تک ترک نہیں کریں گے جب تک مکمل کین کی شکل اختیار نہ کرلیں۔
واضح رہے جمی فیدراسٹون اپنے دوست کے بوتیک پر بطور ڈائریکٹر کام کرتے ہیں، 16 سال کی عمر میں انہوں نے اسکول سے پڑھائی ترک کردی تھی اور مختلف جاب کی تلاش کا آغاز کیا تھا۔