وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد طلبا بڑی تعداد میں حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ رواں سال بھی تمام پیپرز کینسل کیے جائیں۔
طلبا کی جانب سے گزشتہ روز مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا جس میں ان کا یہ مؤقف تھا کہ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کافی عرصے سے بند ہیں، آن لائن پڑھائی ہمارے لیے کافی نہیں ہے۔
from instagram
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ذہنی سکون نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی پر توجہ نہیں دے سکتے لہٰذا تمام پیپرز کینسل کیے جائیں۔احتجاج کے بعد سے ٹوئٹر پر 'کینسل آل اکزامز' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور اب تک 40 ہزار سے زائد اس حوالے سے ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔
کچھ ٹوئٹس میں طلبا نے آن لائن کلاسز کا میمز کے ذریعے بھانڈا بھی پھوڑا۔یاد رہے شفقت محمود کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے جب کہ گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔