ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے زندگی کا شاید کوئی ہی لمحہ ایسا ہو کہ جب وہ خبروں کی شہہ سُرخیوں میں نہ رہے ہوں۔

بات کرکٹ کی ہو یا سیاست کی عمران خان کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔
اسی ضمن میں بھارت کی نامور بھارت نیوز چینل کی ویب سائٹ سے معین اختر کے شو میں انیتا ایوب اور عمران خان کی شرکت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں ماضی کی معروف ماڈل و اداکارہ انیتا ایوب عمران خان کے ہمراہ بطور مہمان بیٹھی ہیں۔

میزبان معین اختر کے ایک سوال کے جواب میں انیتا کہتی ہیں کہ  ’مجھے کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘

معین اختر کو یہاں اپنی حسِ مزاح کا استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، پھر بھی آپ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں؟‘

اس پر انیتا ایوب کہتی ہیں کہ ’میں نے کرکٹ کہا ہے، کرکٹر نہیں۔‘

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کی جانے والی ویڈیو میں صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انیتا نے تو عمران خان کو اپنی باتوں سے پریشان ہی کردیا ہوگا۔