شيخوپورہ ميں ایک 10 فٹ کی دکان کے ماہانہ کرايے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ روپے کی بولی لگ گئی۔
شيخوپورہ ميں پاکستان کی مہنگی ترين دکان کی بولی جمعہ کی رات ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ نے مین بازار کی دکان کيلئے بولی لگوائی۔
ایک دکان کی بولی 22 ہزار روپے سے شروع ہوئی اور دو تاجروں کی ضد نے بولی 1 ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچادی۔
بولی کے دوران 4 گھنٹے تک قیمتیں بڑھتی رہیں۔
تاجروں کے ساتھ آنے والے لوگ بھی بولی کے دوران انتہائی پُرجوش نظر آئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر بولی دہندہ خورشید نے پيسہ جمع نہ کرايا تو کال ڈپازٹ کا 50 ہزار روپيہ ضبط ہوگا۔
ضلعی انتظاميہ کا کہنا ہے کہ تاريخ ميں اس سے پہلے اتنی بڑی بولی کبھی نہيں لگائی گئی تھی۔