امریکی کمپنی نے پانچ سو بیس فٹ لمبے لگثری بحری جہاز کا ڈیزائن تیار کر لیا، جس میں دو سو مہمانوں سمیت ایک سو پچاس عملے کے ارکان کے لیے جگہ بنائی گئی ہے۔
گیلیون نامی لگثری بحری جہاز میں دس ہیلی کاپٹرز کی بھی گنجائش ہو گی۔ جبکہ آٹھ عرشے اور چار بادبان ہوں گے، جس میں ایک باسکٹ بال، ایک ٹینس کورٹ اور ہینڈ بال کے چار کورٹس شامل ہوں گے۔
شوقین افراد کے لیے اس بحری جہاز میں دو سوئمنگ پولز بھی ہوں گے۔ جہاز کا ڈیزائن سولویں صدی کے مشہور ہسپانوی کارگو شپ”گیلیون” کے ڈیزائن پر رکھا گیا ہے۔
جہاز کا وزن 22 ہزار ٹن ہو گا، جبکہ دس ہزار ہارس پاور کے انجن کی مدد سے لگثری جہاز اٹھارہ ناٹس تک کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔
کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز کے ڈیزائنر نے کہا ہے کہ لگثری بحری جہاز کے ذریعے پوری دنیا کی لگژی سیر ممکن ہو گی۔
گیلین میں حفاظتی اقدامات کے تحت عملے اور مہمانوں کے لئے 12 فری فال لائف بوٹ شامل ہیں ، جس میں ہر ایک میں 30 افراد سوار پو سکتے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی سمجھی جانے والی یاٹ ابوظہبی شاہی خاندان کی ملکیت ہو گی۔