تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے ملک کی حسین وادی ہنزہ میں بِرج تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دریا پر لکڑی کے تختوں سے تیار پل کا نام بھی ایڈونچر پل رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک سو ساٹھ فٹ طویل بِرج پر80 سے زیادہ لکڑی کے تختے لگائے جا رہے ہیں،جبکہ اس کے علاوہ پل پر حفاظتی لوہے کی رسیاں بھی لگائی جا ئیں گی۔
ذرائع کے مطابق ایڈونچر پل چند روز بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائےگا۔