ریلوے حادثات۔۔۔۔۔

ہمارے ہاں ایک محارہ ہے کہ سنار کی ٹک ٹک اور لوہار کہ ایک ہی سٹ۔ کہنے کو مطلب کی کچھ لوگ بہت آہستہ آہستہ ایک کام کو کرتے ہیں جب کہ ایک دوسرا شخص ایک ہی وقت میں تما م کام کر جاتا ہے کہ جتنا دوسروں نے دنوں میں کیا ہوتا ہے۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ سنار کی ٹک ٹک اسلئے کہ سنار کوکام کرتا ہے وہ اتنا باریک ہوتا ہے کہ اُسے سونے کو بہت احتیاط سے ہتھوڑے کی بہت معمولی ضربوں سے سیدھا کرنا ہوتا ہے تا کہ سونا ضائع نہ ہو جائے اور ہلکی ہلکی مار سے وہ سونے کو زیور میں تبدیل کرتا ہے جب کہ لوہار کو کام تو لوہے کے ساتھ ہوتا ہے اس لئے وہ ہتھوڑے کی نرم نرم وار سے اپنا کام پورا نہیں کر سکتا اس لئے اُسے زور سے مار کر لوہے کو ڈھالنا پڑتا ہے۔ لوہا چونکہ سونے کے مقابلے میں بہت سخت ہوتا ہے اس لئے اُس کو سیدھا بھی زور سے مار کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ اسی لئے سنار اپنے کام ہتھوڑے کی بہت ہی ہلکی ضربوں سے کرتا ہے جب کہ لوہا تو سخت ہوتا ہے اس لئے اُس کو دوسری شکل میں ڈھالنے کیلئے زور کی مار مارنی پڑتی ہے۔ ہم چونکہ اب مشینوں کے ہاتھ میں ہیں اس لئے ہمیں مار بھی مشینوں ہی کے ذریعے پڑتی ہے۔ اگر ہم کسی موٹر میں سوار ہیں اور حادثے کا شکا ر ہوتے ہیں تو اس میں بچت کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں اور اس میں نقصانات بھی کم ہی ہوتے ہیں مگر اس کے مقابلے میں اگرہم کسی بس میں سوار ہیں اور حادثہ ہو جاتا ہے تو نقصان کار کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اور اگر حادثہ ریل کا ہو جائے جو ہوتا تو بہت کم ہے مگر جب ہوتا ہے تو اس میں بہت زیاہ جانی نقصان کا امکان ہوتا ہے اس لئے کہ ریل کے ایک ڈبے میں بھی کسی بھی بس سے زیادہ سواریاں ہوتی ہیں اور ریل میں تو ڈبے بھی زیادہ ہوتے ہیں اس لئے اس کے حادثے میں بہت ہی زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے۔ ایک اور بات کہ بس یا کار میں سوار لوگ ایک خاص طریقے سے بیٹھے ہوتے ہیں اس لئے ان میں بچت کے زیادہ امکان ہوتے ہیں جب کہ ریل کے ڈبے میں سواریاں کسی خاص ترتیب سے نہیں ہوتیں کوئی بیٹھا ہوتا ہے کوئی کھڑا ہوتا ہے اور کوئی لیٹا ہوتا ہے‘ ریل کا ایک ہی ٹریک ہوتاہے اور ایک وقت میں ایک ہی ریل گاڑی دو سٹیشنوں کے درمیان چل رہی ہوتی ہے اور گاڑی کے ڈرائیور کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کے مخالف کوئی بھی ریل گاڑی نہیں آ رہی اسلئے وہ پر سکون ہوتا ہے‘ ریل کے بہت ہی کم حادثات ہوتے ہیں۔ ہاں اگر کمیونیکیشن میں کوئی خلل آ جائے اور ایک اور دوسرے سٹیشن سے ایک ہی وقت میں گاڑیاں ایک ہی ٹریک پر روانہ ہو جائیں توپھر بہت ہی خوفناک حادثہ پیش آ جاتاہے۔ دو گاڑیاں جب ایک دوسرے کو مخالف سمت میں ٹکراتی ہیں تو پھر بچت والامعاملہ نہیں رہتا۔