لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں کپتان ایون مورگن سمیت 9 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے انگلینڈ کی قومی ٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو کے سبب ون ڈے سیریز نہ کھیل سکنے والے کپتان ایون مورگن سمیت 9 کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کی اعلان کردہ ٹیم میں معین علی، جونی برسٹو ،جیک بال ، ٹام بنٹن، جوز بٹلر ،ٹام کرن ، لوئس گریگوی، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید ،جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلنیڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم میں کئی اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔