خطرناک حادثہ میں ہالی وڈ فلم نے حقیقت کا روپ دھار لیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حقیقی زندگی میں ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے فلمی منظر جیسا حادثہ پیش آیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر یوبا سٹی میں شاہراہ پر ایک ہوا میں اڑتی کارطویل فاصلہ طے کرکے ہائی وے پر آگری۔

گاڑی نے کئی قلابازیاں بھی کھائیں مگر معجزانہ طور پر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

ہائی وے پر دوسری طرف سے جاتی ہوئی کار میں لگے کیمرے نے یہ منظر قید کرلیا۔