امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی۔
ابھی تک کوئی املاک یا جان کے ضائع ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سونامی کے انتباہی سائرن کو الاسکا کے کوڈیاک میں والمارٹ اسٹور کے قریب ہی لگایا گیا تھا۔
امریکی نیشنل سونامی سینٹر(این ٹی ڈبلیو سی) نے الاسکا کے جنوبی حصوں کے لیے الرٹ جاری کیا۔
الاسکا کے گورنر مائک ڈنلوی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ریاست کا ہنگامی آپریشن سینٹرل فعال کردیا گیا ہے اور حکام سونامی کے انتباہ والے علاقوں میں کمیونٹیوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے آیا اور اس کی 35 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
پیسیفک سونامی انتباہی مرکز نے کہا کہ انہوں نے ہوائی اور امریکی بحر الکاہل کے علاقے گوام کے لیے سونامی کے ممکنہ خطرات کی انتباہ منسوخ کردیا ہے۔
این ٹی ڈبلیو سی نے کہا کہ وہ امریکی اور کینیڈا کے بحر الکاہل کے ساحلی علاقوں میں سونامی کے خطرے کی سطح کا جائزہ لے رہا ہے۔
این ایچ کے نامی میڈیا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا جاپان میں سونامی کے ٹکرانے کا امکان ہے یا نہیں۔
جاپان کی محکمہ موسمیات ایجنسی کی ویب سائٹ پر سونامی کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں ہے۔
زلزلے کے جھٹکے الاسکا میں پیری ویلی سے تقریباً 91 کلومیٹر مشرق- جنوب مشرق میں بھی محسوس کیے گئے، یہ الاسکا کا سب سے بڑا شہر اینکوریج سے 800 کلومیٹر دور تھا۔
موسمیات سے متعلق قومی ادارے نے ٹوئٹ کیا کہ اینکرج کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یو ایس جی ایس نے مزید بتایا کہ اس زلزلے کے بعد خطے میں 8 آفٹر شاکس آئے جن میں دو کی 6.0 شدت تھی۔