اسلام آباد: معروف تجارتی و اقتصادی شعبہ سے متعلقہ تحقیقی و تجزیاتی ادارے گوبینکنگ ریٹس کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جاری درجہ بندی کے مطابق پاکستان کورہن سہن کے اخراجات کے انڈیکس میں 18.58 پوائنٹس کے ساتھ رہنے کیلئے دنیا کا سستاترین ملک قراردیاگیاہے۔
جس کے بعددرجہ بندی میں افغانستان24.51،بھارت25.14 اورشام25.31 انڈیکس کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب رہن سہن کے اعتبار سے مہنگے ترین ممالک میں کیمن جزائرکاانڈیکس141.64،برمودا 138.22،سوئٹزرلینڈ122.67 اورناروے 104.49 رہا ہے۔
ان چاروں ممالک کے مقابلے میں نیویارک شہرکی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے۔