نیویارک:موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بین الحکومتی پینل کی جانب سے دنیا کو خبردار کیا گیا ہے۔
انٹرگورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق خبردار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ گلوبل وارمنگ میں انسان کا کردار حد سے زیادہ اور واضح ہے، عالمی حدت 2030 تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگلات، مٹی اور سمندر کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت مزید اخراج سے کمزور ہوجائے گی، دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زمین پر بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، یہ انسانیت کے لیے بہت بڑے خطرے کی بات ہے۔