اشرف غنی کےد ل میں فطوراس کے بوریا بستر گول ہونے کی بڑی وجہ بنی۔ شیخ رشید احمد

 شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ غلط فہمی کا شکار اور ان کے دل میں فتور تھا۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان دنیا میں بہت اہم ملک ہے، پاکستان نے ہی امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا،تاہم پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ہوئی جوکہ بری طرح ناکام ہوئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کو عمران خان کواندازہ تھا کہ اشرف غنی بہت زیادہ غلط فہمی کا شکار تھا، انہوں نے ازبکستان میں اشرف غنی کو سمجھانے کی بڑی کوشش کی لیکن اشرف غنی کے دل میں فتور تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے خلاف ہائبرڈ وار چل رہی ہے اور سوشل میڈیا سب سے بڑا ہتھیارہے، ہم نا تو کسی کے معاملے میں مداخلت کریں گے اور نہ اپنے معاملے میں مداخلت کرنے دیں گے، امید ہے پاکستان کے حالات بہترہوں گے، طورخم اور چمن بارڈر بالکل پرسکون ہیں اور وہاں پر نقل و حمل جاری ہے، ہم نے نہ تو افغان مہاجرین کا انتظام کیا ہے اور نہ ہی کوئی آرہا ہے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی باتوں کی تردید کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا عمران خان اور وزارت خارجہ کا فیصلہ ہوگا ،جبکہ طورخم اور چمن پر کوئی رکاوٹ موجود نہیں، سرحد پر پاک افواج اور سول آرمڈ فورسز موجود ہیں، طورخم سے کابل کا راستہ کلیئر ہے، اب تک ہم 613 پاکستانیوں کو افغانستان سے واپس لاچکے ہیں، دو دن میں کابل سے تمام پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ ویزا دے رہے ہیں، غیر ملکی سفارت کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو پاکستان پہنچنے پر ویزا دیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عزاداروں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل ہے، کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور اپنا عقیدہ چھوڑنا نہیں ہے، عارضی موبائل سروس کو مخصوص علاقوں میں درخواست پر بند کیا جارہاہے، ملک میں سیکیورٹی کے لیے آرمڈ فورسز اور تمام ادارے الرٹ ہیں۔