فلائٹ منسوخ ہونے پر خاتون 10لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت گئی

امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی پرواز کیا منسوخ ہوئی ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔

51 سالہ انجیلا کنساس سٹی کی رہائشی ہیں جنہوں نے  امریکی ریاست فلوریڈا میں فلائٹ کی منسوخی  کے بعد بوریت دور کرنے کیلئے ایک اسکریچ گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اسی دوران قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور وہ 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گئیں۔

لاٹری کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجیلا نے لاٹری سے جیتی گئی رقم یکمشت وصول کرنے کا انتخاب کیا جس پر انہیں رقم ادا کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ پرواز منسوخ ہونے پر انہیں کچھ عجیب و غریب واقعہ پیش آنے کا خدشہ تھا جس کے بعد انہوں نے وقت کو دھکا دینے کیلئے اسکریچ آف ٹکٹ نامی کھیل کھیلنے کا ارادہ کیا۔

اسکریچ گیم کھیلنے کی قیمت 30 ڈالر ہے جس میں جیتنے والے افراد  ایک ملین سے 948 ملین کے نقد انعامات جیت سکتے ہیں۔