مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹےجنید صفدرنے نجی ویب سائٹ دی کرنٹ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے اپنے نکاح کی تقریب میں ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گانے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا گانا ہے جسے سن کر ہی بڑا ہوا ہوں اور اس کی تعریف میں خود بھی کرتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں جنید صفدر کا کہنا تھا کہ انھیں معروف گلوکار رفیع صاحب کے بہت سے گانے پسند ہیں اور ان ہی کو سن کر بڑا ہوا ہوں، ان کے گانوں کے لیرکس بھی بہت جاندار ہوتے ہیں۔
جنید صفدر نے بتایا کہ میں نے کبھی موسیقی کے لیے کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی بلکہ موسیقی سے میرا لگاؤ فطری ہے۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی اپنے نکاح میں بالی وڈ گانے ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے عام شہریوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔