خان پور: ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جمالی برادری سے ہے۔
جاں بحق افراد میں پیر مقبول حسین جمالی اس کی اہلیہ سمیرا بی بی،بھائی اقبا ل حسین،داماد پرویز حسین اور محمد جاوید شامل ہیں۔
شدید زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان داخل کرادیا گیا، بد قسمت خاندان رحیم یار خان سے واپس اپنے گھر آرہا تھا۔
1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد والوں کی تدفین کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں صدر بار حافظ میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔