پشاور: کورونا ڈیلٹا وائرسکیسز میں اضافے کے باعث خیبر پختونخوا سمیت اسلام آباداورپنجاب کے 24 اضلاع میں کل سے 12 ستمبر تک نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔
جس کے تحت 6ستمبر سے 11ستمبر تک سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ، 4ستمبر سے 12ستمبر تک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بریفنگ دی۔
این سی او سی نے بتایا کہ کورونا سے زیادہ متاثر علاقوں میں کل سے 12 ستمبر تک مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق وبا کے زیادہ پھیلاو¿ والے شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت ، ان ڈور، آو¿ٹ ڈورتمام تقریبات اور انڈور جِم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آو¿ٹ ڈور اور300 افراد تک مشروط کردی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ان فیصلوں کا اطلاقخیبر پختونخوا کے 8اضلاع پشاور، ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈی آئی خان، سوات اور ایبٹ آباد میں ہوگا۔
صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی کے مطابق خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی 6 سے 11ستمبرتک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور،صوابی، سوات،مالاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں اسکول بند رہیں گے جب کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں اسکول کھلے رہیں گے۔
جبکہ پنجاب میں سرگودھا ، خوشاب، میانوالی ، رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد ، بھکر ،گجرات ،گوجرانوالا ، ملتان ، بہاولپور ، لاہور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں حفاظتی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے، پنجاب بھرکے سرکاری اور نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں بھی نئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں ، وفاقی دارالحکومت میں 12 ستمبر تک اسکول اور اندورن شہر ٹرانسپورٹ بند کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکام کے مطابق صوبے میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ ماہ صوبے کے 21 اضلاع میں 312 مریضوں سے نمونے لیے گئے تھے جن میں 236 افراد میں کورونا ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔