ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 90545 ہو گئی

 این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53158 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2988 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 7 ہزار 508 تک جاپہنچے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3391 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 90545 ہو گئی ہے۔