برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ میں بھارتی میڈیا (ریڈاف) کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لمحوں میں زمین بوس ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ملبے کا بڑا حصہ ایشیائی ملک بھارت پہنچایا گیا۔
بعد ازاں بھارت میں اس ملبے کو کئی کالجز ، شاپنگ پلازہ اور ورکشاپس وغیرہ کی تعمیر میں استعمال کیا گیا۔
رپورٹ میں ملاپورم، کیرالہ میں تعمیر کیے گئے کالجز، تامل ناڈو کی کار ورکشاپ، لدھیانہ پنجاب کے ٹیکسٹائل شو روم اور بھارت کی کئی عمارتوں میں ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے ملبے کا اسٹیل استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نائن الیون سانحے کے 6 ماہ جیسے قلیل عرصے کے بعد ڈھیر بنے برجوں کا ملبہ ٹنو ں کے حساب سے بھارت منتقل کیا گیا ۔