شمالی ڈکوٹا کے ایک شخص کی گاڑی چند روز بے کار کھڑی رہی تو صرف ایک گلہری نے اس میں ہزاروں اخروٹ کے ڈھیر لگادیئے۔ فوٹو: لوکل 12 ویب سائٹ
ڈکوٹا: امریکی شخص کئی روز سے پارکنگ میں کھڑے ٹرک کو دیکھ کر اس وقت حیران رہ گیا جب ایک گلہری نے نے ہزاروں کی تعداد میں وہاں جنگلی اخروٹ کا ڈھیر لگادیا تھا۔
شمالی ڈکوٹا میں واقع ایک شخص کے ٹرک میں بلیک نٹ (جنگلی اخروٹ) کے ڈھیر لگے تھے جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ننھی سرخ گلہری کی واردات ہے جس نے بہت تیزی سے ہزاروں جنگلی اخروٹ سے گاڑی کو بھردیا۔
اندازہ لگائیے کہ مالک نے بالٹیاں بھر بھر کر اخروٹ نکالے جو ڈیش بورڈ سے سیٹوں اور یہاں تک کہ پیر رکھنے کی جگہ پر بھی موجود تھے۔ ٹرک کے مالک بِل فشر نےبتایا کہ شیوی ایولانچ نامی ان کا ایس یو وی نما ٹرک جہاں کھڑا تھا وہیں قریب میں جنگلی اخروٹ کا بھرا ہوا درخت تھا۔
یہ اخروٹ چھوٹے لیموں کی طرح ہوتے ہیں۔ گلہری نے ریڈی ایٹر کے پنکھوں تک کو اخروٹ سےبھردیا تھا اور وہ غریب اپنی سردیاں گزارنے کے لئے اسے جمع کرتی رہی تھی۔ بِل فِشر کےمطابق ٹرک سے اخروٹ نکالنے کے لیے بڑی محنت کی اور کل 42 گیلن وزنی اخروٹ جمع ہوئے۔
اس کے باوجود انجن کھولا گیا تو اس کے اندر بھی اخروٹ اٹا اٹ بھرے ہوئے تھے۔ تاہم بِل حیران ہیں کہ یہ کارنامہ صرف ایک گلہری کا ہے جو ایک عجیب و غریب بات بھی ہے۔