ترکی میں لاپتہ ہونے والا ایک شخص مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خود ہی کو تلاش کرتا رہا۔تاہم جنگل میں تلاش کے دوران جب انتظامیہ نے لاپتہ ہونے والے شخص کا نام بلند آواز سے لے لے کر ڈھوننے کی کوشش کی تواس شخص کو احساس ہوا کہ یہ تو اسے ہی تلاش کر رہے ہیں۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی صوبے برسا کا رہائشی بہان متلو تین روز قبل اپنے دوست کے ساتھ جنگل میں موجود تھا لیکن پھر نشے کی حالت میں وہ کہیں چلا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بہان متلو کا دوست اور اہلیہ کئی گھنٹے تک اسے تلاش کرتے رہے لیکن جب ناکام رہے تو مقامی انتظامیہ کو بہان متلو کی گمشدگی کی اطلاع دی۔
بعد ازاں 50 سالہ شخص علاقے میں اپنی تلاش کے لیے حکام کی مدد کرنے والے مقامی گروہ میں شامل ہو کر خود کو تلاش کرنے لگا اور جب اس شخص کا نام پکارا گیا تو اس کا کہنا تھا ’میں یہاں ہوں‘۔
متعلقہ حکام نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے شخص سے پوچھ گچھ کی اور اسے گھر جانے کی اجازت دیدی۔