بزنس مین نے کامیاب ہونے کی ٹپ دینے کیلئےدلچسپ ویڈیو شئیر کردی

بھارتی معروف کاروباری شخصیت آنند مہندرا نے کامیاب ہونے کی ٹپ دینے کے لیے ایک کتے کی ویڈیو سے مدد لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس مین کی جانب سے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک کتے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

آنند مہندرا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتا دروازے میں شیشہ نہ ہونے کے سبب بھی اُس میں سے گزرنے میں کترا رہا ہے جبکہ پاس کھڑے شخص کے باقاعدہ دروازہ کھولنے کی صورت میں کتا فوراً سے باہر چلا جاتا ہے۔

بھارتی شخصیت آنند مہندرا کی جانب سے یہ ویڈیو کامیابی کے متلاشی افراد کے لیے ایک پیغام کے طور پر شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں کامیاب ہونے کے لیے  پرانی عادتوں اور نظریوں کو بدلنے سے متعلق ترغیب دی گئی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کے کیپشن میں آنند مہندرا نے لکھا کہ ’کسی بھی عادت کی لت کو واضح طور پر بیان کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے، آج کے کاروباری دور میں سب سے قیمتی مہارت یہ جاننا ہے کہ آپ نے اپنی آگے نہ بڑھنے والی عادت سے کیسے آزاد ہونا ہے۔‘