ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو بااسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کرلیا، ریزا ہینڈرکس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان ٹیمبا باووما 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، وینڈر ڈوسن 34 اور ایڈن مرکرام 31 رنز کے ساتھ ناٹ اْؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ اکیل حسین نے حاصل کی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے، ایون لوئس نے 56 رنز کی بھی رائیگاں گئی۔
لیندل سیمنز 16 رنز بنا کر ربادا کا نشانہ بنے، نکولسن پورن 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کرس گیل نے 12 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 26 رنز بنا کر چلتے بنے۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیوین پریٹوریس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیشو مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔