دوسری ٹیمیں دعا کرینگی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے، مائیکل وان

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے دوسری ٹیموں کو خبردار کردیا۔

 سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیرمعمولی نظر آرہی ہے۔

مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دوسری ٹیمیں سیمی فائنل میں پاکستان سے بچنے اور پاکستان کے فائنل میں نہ پہنچنے کی دعا کریں گی۔

مائیکل وان نے کہا کہ پاکسان ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر بہت مزہ آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، گزشتہ روز گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے 5 وکٹوں سے شکست دی۔
اس سے قبل روایتی حریف بھارت کو بھی پاکستان نے 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ 29 اکتوبر بروز جمعے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔