شرمیلا فاروقی چھتو چھنڈ میں پکوڑے تلنے لگی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دکان پر پکوڑے تلتےنظر آرہی ہے۔

شرمیلا فاروقی ان دنوں سندھ گھومنے نکلی ہوئی ہیں جہاں سے انہوں نے ٹھٹھہ سے کچھ کلو میٹر دور چھتو چھنڈ کے علاقے سے اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کو ایک دکان پر پکوڑے تلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کیپشن تحریر کیا کہ چھتو چھنڈ کے پکوڑے پکائیے اور کھائیے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی شرمیلا فاروقی کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں جن میں کبھی ان کی کھانا پکانے کے دوران مچھلی کی تعریف موضوعِ بحث بنی تو کبھی سندھ اسمبلی میں ہونے والے جھگڑے میں سر پٹ دوڑتی دکھائی دیں۔