واک اوور سے گیم اوور ہوگیا۔ پا جی ہُن سکون اے؟

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر خود ہی ٹرولنگ کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روز بھارت کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے، ہر کوئی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹرولنگ کررہا ہے، کسی نے ویرات کوہلی کو نشانہ بنایا تو کسی نے ہربھجن سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایسے میں پاکستانی شوبز اسٹارز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی بھارتی کرکٹرز کی خوب ٹرولنگ کی۔

تاہم معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے جب بھارت کے سابق بولر ہربھجن سنگھ پر ان ہی کے انداز میں ٹرولنگ کی تو سوشل میڈیا صارفین اس سے خوب محفوظ ہوئے۔  اداکار نے ٹوئٹ میں کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا واک اوور سے گیم اوور ہوگیا۔ پا جی ہُن سکون اے؟

 

 دوسری جانب مشہور اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ پر کہا کہ اگر آپ کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاضر ہیں۔