پاک انگلینڈ سیریز کی بحالی کے امکانات بھی روشن

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتوی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ اینٍڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹوم ہیرسن پی سی بی حکام سے بات چیت کے لیے کل صبح لاہور پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ اینٍڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹام ہیرسن کی لاہور آمد کی تصدیق کردی۔