فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹبال کی تاریخ میں خود سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا۔

ایک انٹرویو میں رونالڈو نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب تک کا سب سے مکمل فٹبالر ہوں ، لوگ لیونل میسی، میراڈونا یا پیلے کو پسند کر سکتے ہیں، میں ان لوگوں کا احترام کرتا ہوں لیکن میں سب سے زیادہ بہتر ہوں۔

اسٹار فٹبالر نے کہا کہ میں فٹبال کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی ہوں ، میرے اور میسی کے درمیان گزشتہ 15 سال میں کبھی خراب تعلقات نہیں رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں میسی کے لیے انگریزی ترجمہ کرتا تھا اور یہ بہت مضحکہ خیز تھا، لیونل میسی نے اپنے کلب اور قومی ٹیم کا دفاع کیا اور میں نے اپنے کلب اور قومی ٹیم کا۔