آصف علی کی سیمی فائنل سے پہلے پتنگ بازی،ویڈیو وائرل

چھکے چوکوں کی برسات کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کی سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے قبل دبئی میں پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حال ہی میں آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے آصف علی نے یہ ویڈیو منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔

آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی تیاری شروع کرے گی جو 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔