ڈوپلیسی نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے دیا، ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک غیرمعمولی کارکردگی دکھائی ہے، انہیں روکنا چیلنج ہوگا۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان کے بعد کیویز بھی ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں اور وہ ایونٹ میں اس کے کافی قریب بھی آچکے ہیں۔

جنوبی افریقی کھلاڑی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کے بولنگ اٹیک کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پانچوں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس کل سیمی فائنل میں کینگروز سے ٹکرائیں گے۔